Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لئے پولیس سخت اقدامات کرے، مرتضٰی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ان کے دفتر میں ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ان کے دفتر میں ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو کی ملاقات۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لئے پولیس سخت اقدامات کرے۔ صحافی حمید سومرو کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت بھی کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید اوڈھو سے کہا کہ محکمہ پولیس بڑھتے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات کے خاتمے کے لئے اپنا موثر اور بھرپور کردار ادا کرے۔ اسٹریٹ کرائمز کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لئے پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی فروخت کو روکنے کے لئے بھی پولیس اقدامات کرے۔ منشیات ہمارے معاشرے کے لئے ناسور ہے۔ منشیات سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے بھرپور اقدامات کریں۔ محکمہ پولیس متاثرہ افراد کے ساتھ تعاون کرے اور ہمدردانہ رویہ اختیار کرے۔

Related posts

لانگ مارچ سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان

Zaib Ullah Khan

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ قطر

Rauf ansari

ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والے آج ڈیل کی تلاش میں ہیں، حسان خاور

Hassaan Akif

Leave a Comment