Urdu
پاکستان تازہ ترین

جنوری سے سرکاری بسیں کراچی میں چلنا شروع ہوجائیں گی،مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ جنوری سے سرکاری بسیں کراچی کی سڑکوں پر چلنا شروع ہوجائیں گی، کراچی کو تین زونز میں تقسیم کرکے سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کررہے ہیں، پارکوں کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور پلوں کے اطراف بھی شجر کاری کا کام شروع کریں گے۔

برنس گارڑن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ کراچی میں سرکاری بسیں جنوری سے سڑکوں پر نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کے حوالے سے بھی عوام کو جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی، پارکوں کی تزئین کا عمل جاری ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کی حیثیت سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پولیس کو ایک سو آٹھ ارب روپے کا بجٹ دے رہے ہیں، ماضی میں بھی اداروں نے کم ٹیکنالوجی کے باوجود اچھا کام کیا، اب ایرانی تیل اور گٹکا پکڑنے کے لیے کون سی ٹیکنالوجی درکار ہے۔

وفاقی حکومت کے حوالے سے مرتضی وہاب کا کہنا تھا وفاق سندھ پر پیسہ خرچ کرنے کو تیار دکھائی نہیں دیتا، موجودہ وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں میں شفافیت نہیں، عمران خان کی حکومت عوام کو مہنگائی کے دلدل سے نہیں نکال سکتی۔

Related posts

حصص بازار میں تیزی، 100 انڈیکس میں 806پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

پورے ملک کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں جام کر دیا، فضل الرحمان

ibrahim ibrahim

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو متحرک کرکے قرضہ اتارنے میں مدد لوں گا، عمران خان

Hassam alam

Leave a Comment