Urdu
پاکستان تازہ ترین

ایران گیس پائپ لائن سےپاکستان پر پابندیاں عائد ہو نے کا خدشہ ہے،مصدق ملک

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے توانائی مصدق ملک کہتے ہیں ایران گیس پائپ لائن پر عملدرآمد سے پاکستان پر پابندیاں عائد ہو نے کا خدشہ ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو کی جانب سے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل روجھان میں لاقانونیت کیخلاف آپریشن کا اعلان ۔بولے سابق وزیراعلی پنجاب نے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے ذریعہ روجھان کا امن خراب کیا ہے۔پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی اسمبلی اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا ۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش اور گھریلو گیس کنکشن پر پابندی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک نے بتایا کہ سابق حکومت نے نئے گیس کنکشن اور سی این جی اسٹیشنز پر پابندی عائد کی تھی ۔ پچیس سے چھبیس فیصد گیس گھریلو صارفین جبکہ سترہ فیصد صنعتوں کو دی جا رہی ہے۔ اٹھارہ فیصد گیس سپلائی فرٹیلائزر سیکٹر جبکہ بتیس فیصد بجلی گھروں کو فراہم کی جا رہی ہے۔ ایل این جی کی قیمت مقامی گیس سے چار گنا زیادہ ہے۔

مصدق ملک کے مطابق درآمد شدہ گیس کی قیمت مقامی صنعت بھی برداشت نہیں کرسکتیں۔ سو روپے کی چیز تین روپے کی بیچیں گے تو سبسڈی ہی واحد حل ہے۔ حکومت ابھی خزانہ بھرنے کے عمل سے گزر رہی ہے۔۔ گیس ذخائر بڑھانے سے متعلق پلان ایک ماہ کے اندر ایوان میں پیش کروں گا۔ پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق مشاورت کی گئی تاہم اس منصوبے پر عملدرآمد کی صورت میں پاکستان اقتصادی پابندیوں کی زد پر آسکتا ہے۔

اسمبلی ارکان کی غیر حاضری پر طنز کرتے ہوئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی سائرہ بانو نے کمیٹی روم نمبر دو کو ایوان کا درجہ دینے کی تجویز دیدی ۔ بولیں ایوان میں ارکان ہوتے ہی نہیں ہمیشہ کورم نا مکمل رہتا ہے۔ کمیٹی روم میں کم از کم ارکان ٹک کر اپنی نشستوں پر تو بیٹھیں گے اب تو کورم کی نشان دہی کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔

اپوزیشن رکن ریاض مزاری کی جانب سے روجھان میں امن و امان کی خراب صورتحال پر توجہ دلاو نوٹس پر وزیر مملکت عبد الرحمن کانجو بولے موجودہ حکومت روجھان کے علاقہ کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے،روجھان بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے سنگم پر واقع ہے،تمام صوبے مل کر یہ علاقہ چوروں ڈاکووں سے پاک کرائیں گے۔ روجھان میں پوری تیاری کے ساتھ آپریشن کریں گے۔ ایک سابق وزیر اعلیٰ نے پوسٹنگ ٹرانسفرز سے روجھان کا امن و امان خراب کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزارت داخلہ کو ہنگامی طور پر روجھان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔ رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کی اطلاع ملنے پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کااجلاس جمعہ کی شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا۔

Related posts

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 55 ویں برسی

Hassam alam

یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، شہباز شریف

Hassaan Akif

بلدیاتی بل کو جواز بنا کرایم کیو ایم شہر میں خونریزی کرنا چاہتی ہے، سعید غنی

Rauf ansari

Leave a Comment