Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مصدق ملک کا عمران خان کی تقریر پر قانونی کارروائی کا عندیہ

وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پرسخت تشویش کا اظہار۔ فوج کی اعلی قیادت کی حب الوطنی پر شک کرنے پر عمران خان کو قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔

وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اسلام آباد میں پریس کانفرس میں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ کل کی تقریر سے ثابت ہوتا ہے کہ شہباز گل کے پیچھے عمران خان ہے۔ اب پتہ کرنا ہے کہ عمران کے پچھے کون ہے؟؟۔ حکومت پاک فوج کی اعلٰی قیادت کی حب الوطنی پر شک پیدا کرنے کی مذموم کوشش پر قانونی کارروائی کے لیئے مشاورت کر رہی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ جو جنرل شہید ہوئے وہ ملک کے دفادار نہیں تھے۔ فوج کا ہر سپاہی اور جنرل تگڑا ہے۔ ایسا بیان دے کر جو وزن بنانے کی کوشش ہے یہ وزن آپ سے نہیں اٹھایا جائے گا۔

وزیر مملکت مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان حکومت پر تنقید کرکے تحریک عدم اعتماد کی بھڑاس نکال رہے ہیں مگر وہ ریڈ لائن ہی کراس کرگئے۔ پی ٹی آئی اور ان کے اتحادی رہنماوں سے کہتا ہوں کہ عمران خان کے بیان پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

Related posts

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد مزید اضافہ

Hassaan Akif

شکست عمران نیازی کا مقدر بن چکی ہے، احسن اقبال

Rauf ansari

تئیس مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی ہے، مولانافضل الرحمان

Hassaan Akif

Leave a Comment