Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مسکان نے بھارت کے چہرے سے سیکولرازم کا نقاب ہٹا دیا، سلطان محمود

راولپنڈی: صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا ہےکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو آج بڑا جیل خانہ بنا دیا ہے

راولپنڈی کشمیری کمیونٹی کی جانب سے دئیے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی طالبہ مسکان نے جرات کا مظاہرہ کیا اور بھارت کے چہرے سے سیکولرازم کا نقاب ہٹا دیا۔

آزاد کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے 24 فروری کو اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بین الاقومی میڈیا کو دعوت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آج یہاں آزاد کشمیر کی سیاست اور آزادی کشمیر پر بات ہوئی۔ آج ہم ایک فیصلہ کن موڑ میں داخل ہورہے ہیں۔

بیریسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ بھارت ایسی حلقہ بندی چاہتا ہے کہ جموں کشمیر میں ہندو وزیر اعلی آئے۔ 42 لاکھ ہندوں کو جعلی ڈومیسائل دیا گیا ، جموں کشمیر میں بھارتی بربریت بڑھتی جا رہی ہے، وقت ہے کہ آزاد کشمیر کو آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ جموں کشمیر میں نوجوان جانیں دے رہے ہیں۔ کشمیری مہاجرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، علی گیلانی، اشرف صحرائی شہید ہوئے، یاسین ملک عقوبت خانہ میں سزا بھگت رہے ہیں جبکہ مقبول بٹ نے کشمیر کے لیے خون دیا ہے۔

Related posts

اتحادی بھی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں، شیری رحمان

ibrahim ibrahim

شیخ رشید نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

Hassam alam

تحریک عدم اعتماد کیلئے دیکھتے ہیں کہ ووٹنگ کی نوبت آتی بھی ہے یا نہیں

Hassam alam

Leave a Comment