راجھستان میں مسلمانوں کے گھر نذر آتش، پاکستان کی مذمت

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے کراؤلی میں مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کرنے اور نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کی ہے ۔ افسوسناک امر ہے کہ بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان خوف و دھمکیوں کی رہ رہے ہیں

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان سختی سے کراولی راجھستان میں 40 سے زائد مسلمانوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ ریاستی مشینری کی جانب سے اپنی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی بجائے انکھوں کو بند کر لینا تشویشناک ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مسلمان کے گھروں اور جائیدادوں کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے انتہاپسند ہندوؤں نے مقامی سیکیورٹی انتظامیہ کی مدد سے نشانہ بنایا۔بی جے پی آر ایس ایس نے مشترکہ طور پر اپنے ہندوتواء ایجنڈے کے تحت اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تشدد شروع کر رکھا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More