اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،کہا کیا ملک کے سارے ادارے نیازی کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟یہ کیسے ممکن ہے کہ عارف نقوی محب وطن اور باقی سب غدار ہوں؟
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے بتایا کہ عمران خان صاحب نے بھی ملک کی 75 ویں سالگرہ پر پیغام دیا ہے جس کے لئے میں سمجھ رہا تھا کہ عمران خان کوئی ملک کے مفاد میں بات کریں گے لیکن خان صاحب نے اس بار بھی سازش کا ذکر کیا ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ عارف نقوی چوری چکاری میں دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے، جب یہ کے الیکٹرک کا مالک تھا تو خان صاحب نے اسے نوازا تھا اور انہیں 3 ارب روپے معاف کردیئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے بھی پاک فوج کے خلاف زبان درازی کی لیکن عمران خان نے آج بھی شہباز گل کے بیان کی تردید نہیں کی، وہ ایسے بیانات کی سپورٹ کر رہے ہیں۔