Urdu
پاکستان تازہ ترین

پندرہ مئی کو خواتین کا جلسہ دیکھنےکےلائق ہوگا،مصطفیٰ کمال

کراچی:چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نےکہاہےکہ کراچی دنیا کے بہترین شہروں میں تھا لوگ یہاں روزگار کمانے آتے تھے سابقہ حکومتوں کی نااہلیوں سے آج کئی گاؤں گوٹھ کراچی سے بہتر ہیں۔ کوئی نیا گھر نہیں ،کوئی نوکری نہیں کوئی سڑک نہیں بننی ،گرمی کے آتے ہی بجلی کی بندش شروع ہو جاتی ہے۔

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے احتساب عدالت میں پیشی کےبعد میڈیاسےگفتگومیں کہاکہ پی ٹی آئی نے اس شہر کی سیٹوں پر قبضہ کرکے تبدیلی کا نعرہ لگایا اور ترقی تو دور شہر کی اپنی حالت برباد کر دی۔ چئیرمین پی ایس پی نے کہا کہ انکا ادب واحترام وزیراعظم بننےسےقبل زیادہ تھا۔اب انکو توشہ خانہ کاجواب دیناپڑرہاہے،انکوفرح گوگی کاجواب دیناپڑرہاہے،انکےسارے لوگوں پرکرپشن کے الزامات ہیں۔آج ا نکےپاس اپنی کارکردگی قوم کوبتانےکےلیےکچھ بھی نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نےکہاکہ پندرہ مئی کو خواتین کاجلسہ دیکھنےکےلائق ہوگا ۔انہوں نےدعویٰ کیاکہ کراچی کے باغ جناح بڑی بڑی جماعتیں نہ بھر سکی پی ایس پی کی صرف خواتین بھردیں گی۔مصطفی کمال نے کہا کہ جس کوبھی وزیراعظم بنناہےوہ جاکرپنجاب جیتے کیونکہ پنجاب کے بغیرآپ وزیراعظم بن نہیں سکتے۔جو عمران خان کا ساتھ دے وہ آمر بل معروف پر ہیں جو اختلاف کرے وہ نہی عنل منکر پر ہیں یہ کیسا بیانیا ہے۔

Related posts

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

Hassaan Akif

نوازشریف کی وجہ سے عمران خان کو منصوبوں پر تختی لگانے کا موقع ملا، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

حکومت، آئی ایم ایف مذاکرات مکمل: بجلی و پیٹرول پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے پر اتفاق

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment