Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہم ریاست کے وفادار ہیں پیپلز پارٹی کے نہیں، مصطفی کمال

کراچی: چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم ریاست کے وفادار ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کے وفادار نہیں۔یہ پیپلز پارٹی کی حکومت جمہوری دہشتگرد ہے، یہ کل کے دہشتگرد آج بنا رہی ہے۔ ریاست انکو روکے،اگر آپ نے پیپلز پارٹی کو نہیں روکا تو میں کل انکے ساتھ کھڑا ہونگا جنکے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔

پی ایس پی کے چئیرمین مصطفی کمال نے ڈی سی کورنگی کے دفتر کے باہر کارکنان سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کے چاروں وزراء اعلیٰ ہیں خصوصاً سندھ کا وزیر اعلی ہیں، جب وزیر اعلیٰ یہ کہتا کہ کہ کراچی کا فیصلہ سکھر کا وزیر کرے گا تو وزیراعظم سندھ کا فیصلہ کریں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم 2019 تک پیپلز پارٹی کیساتھ حکومت میں رہی،آج ہمیں یہ دن نہیں دیکھنے نہیں پڑتے اگر احتجاج کرنے والی جماعت ایم کیو ایم نے احتجاج کیا ہوتا۔آج بلاول زرداری کو ہماری بات بری لگ رہی ہے تو اسکی وجہ یہ ہے کہ انہیں ایم کیو ایم کی عادت ہے لیکن ہم نا جھکنے والے ہیں۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سندھ میں پچھلے 13 سال میں وفاق نے میرے ہاریوں، نوجوانوں کے لیے 10242 ارب دیے، آج سندھ انسانوں کے رہنے کی جگہ نہیں ہے،سندھ کے حکمرانوں نے ملنے والے پیسے غائب کر دئیے۔

Related posts

کورونا میں مبتلا نو مریض انتقال کرگئے

ibrahim ibrahim

جوہمیشہ کہتا تھا گھبرانا نہیں آج وہ خود گھبرارہا ہے، بلاول بھٹو

Zaib Ullah Khan

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

Hassam alam

Leave a Comment