Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مصطفیٰ کمال نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کیخلاف درخواست دائرکردی

کراچی : چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں 2013کےبلدیاتی قانون میں ترامیم کیخلاف درخواست بھی جمع کرادی۔

چیئر مین پی ایس پی ملک میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری کیخلاف سیخ پا ہوگئے ۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں صرف ایک ہفتے کےدوران تین خودکشیاں ہوئیں۔ مہنگائی کا بم گرائیں گے تو لوگ خودکشیاں ہی کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پبلک ٹوائلٹس کانظام سٹی گورنمنٹ کےماتحت ہوگا،ہم اس ظلم اور زیادتی کو مسترد کرتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی ریاست کیخلاف کام کررہی ہے۔ کیاسندھ آصف زرداری اوربلاول بھٹوکی جاگیرہے؟۔ جس ملک میں سینیٹر،ایم این اے بکتاہو،کیا وہاں کونسلرنہیں بکےگا۔

Related posts

پریانتھا کمارا قتل کیس، 18 ملزمان 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Hassam alam

جسٹس عائشہ ملک نے پہلی خاتون سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

ibrahim ibrahim

حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی، پرویز الہیٰ

Rauf ansari

Leave a Comment