Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر اعلیٰ ہاؤس سے اختیارات نکال کر گلی محلوں میں لانے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ کو ماڈل صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے اختیارات نکال کر گلی محلوں میں لانے ہیں۔

کراچی میں فوارہ چوک پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا کہ تمام پارٹی رہنما اپنے چھوٹے بچوں کے ہمراہ یہاں پہنچ چکے ہیں۔ عوام کے آنے سے پہلے اپنے گھر والوں کو لے کر یہاں کھڑے ہیں۔ شہر بھر سے قافلوں کی صورت میں عوام کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ آج کا دن پاکستان بالخصوص سندھ کی تاریخ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو ماڈل صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے اختیارات نکال کر گلی محلوں میں لانے ہیں۔ وزراء اعلیٰ آئین اور جمہوری روایات کو نہیں مانتے۔ آج گھروں میں بیٹھے رہنے والوں کا شمار پیپلز پارٹی کے غاضب ٹولے کے ساتھ ہوگا۔

سید مصطفی کمال نے کہا کہ آج جدو جہد کا دن ہے۔ سندھ کو بااختیار وسائل کا ماڈل بنائے گے۔ اختیارات کو وزیر اعلیٰ ہاؤس سے نکال کر گلیوں تک لائیں گے۔ کراچی سے کشمور تک اختیارات گلیوں میں لائے گے۔

Related posts

حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 296 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

جعلی حکومت ہمیں کیا اصلاحات دے گی،فضل الرحمان

ibrahim ibrahim

آرمی چیف کی ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی منظور حسین جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس

Nehal qavi

Leave a Comment