Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں نومبر سے دسمبر تک مہنگائی نہیں بڑھی، ترجمان وزارت خزانہ

کراچی: ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کہتے ہیں کہ یہ منی بجٹ نہیں مالیاتی ترمیمی بل ہے جس کا غریب عوام پر بوجھ نہیں پڑے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں نومبر سے دسمبر تک مہنگائی نہیں بڑھی، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں۔وزارت خزانہ کے ترجمان کا میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلی بار ملکی برآمدات تیس ارب ڈالر کی حد عبور کرپائیں گی، رواں سال چینی بھی درآمد نہیں کرنی پڑےگی۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تر جمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اس سال 6100 ارب روپے ٹیکس ریونیو اکھٹا کریں گے،ملک میں مہنگائی ہے لیکن کچھ کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں استحکام بھی ایا ہے۔ ٹیکس کلیکشن سے مارکیٹ میں پیسہ سرکولیٹ ہوگا تو ادویات کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی۔

مزمل اسلم کا کہناتھا کہ دسمبر کا مہنگائی کانمبر12.3فیصدہےپاکستان میں اب اجناس کی قیمت میں استحکام آنا شروع ہوجائےگا،پیٹرولیم کی قیمت عالمی مارکیٹ کے حساب سے بڑھی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کامزید کہنا تھا کی منی بجٹ پرمہنگائی کا طوفان آنے کا شور مچایا جارہاہے، آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے کا ٹیکس عائد کرنے کا کہا تھا۔ امراء 74برسوں سے جو ٹیکس مراعات سے فائدہ اٹھا رہے تھے ان پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ 200 ڈالر والے موبائل پرٹیکس لاگو ہوگا۔

Related posts

یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے،پیوٹن

ibrahim ibrahim

آرمی چیف کا خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پراظہار افسوس

Rauf ansari

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

Hassam alam

Leave a Comment