Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا۔ کہا کہ اگر میں امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کرسکا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔

راولپنڈی میں لال حویلی کے باہر عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کارکنان اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ رمضان کے اختتام سے قبل سیاسی نقشہ بھی بدلے گا۔ مہینے کے اختتام سے پہلے بڑی تبدیلی آئے گی۔

شیخ رشید نے کارکنان سے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں تیاری کرلو۔ بدھ کو پشاور پہنچوں گا۔ اگر میں امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کرسکا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم اللہ کا نظام نافذ کریں گے۔ نواز، زرداری بلاول سُن لیں لال حویلی چورو ں کے خلاف لال قلعہ بننے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی نکلوں گا۔ مجھے جس نے گولی مارنی ہے مارے۔ کراچی سے لیکر درہ خیبر تک نکلوں گا۔ ملک میں مقصود اور مسرور چپڑاسی کی سیاست نہیں چل سکتی۔

شیخ رشید نے کہا کہ جنرل باجوہ کو کہتا ہوں ملک میں خانہ جنگی کے حالات ہیں فوری انتخابات کرائیں۔ ملک میں دہشت گردی کے خطرات ہیں۔ فیصلے رات کی کی تاریکی میں نہیں دن کے اجالے میں کرنے ہیں۔

Related posts

فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ

ibrahim ibrahim

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

Rauf ansari

لانگ مارچ: اسلام آباد کنٹینرز کے حصار میں، موٹر وے اور ہائی ویز مختلف مقامات سے بند

Hassam alam

Leave a Comment