Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں پیٹرول بم گرایا گیا،کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا،ارکان نے پلے کارڈزاٹھالیے،ایوان میں شیم شیم کےنعرے لگائے۔ ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پیٹرول بم گرایا گیا،ریلیف پیکج کی سمجھ نہیں آئی،مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے،حکومت کو عوام کے دکھ درد کا بالکل احساس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن عوام کے ساتھ تاریخی دھوکا تھا،عوام کی تکالیف کم کی جانی چاہیے تھیں،یہ ہمیں ڈاکو کہتے ہیں اصل ڈاکو تو حکومتی بینچز پر بیٹھے ہیں۔

اجلاس کے دوران ارکان کی گنتی کے بعد کورم پورا نہ ہوا،کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس پیر کی شام 6 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Related posts

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب جاری، صدر و وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان شریک

Hassam alam

کراچی میں 24 تا 26 جولائی تیز بارشوں کی پیشگوئی

ibrahim ibrahim

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.60 فیصد ہوگئی

Rauf ansari

Leave a Comment