Urdu
پاکستان تازہ ترین

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے ، چھ نکاتی ایجنڈا میں چوتھے نمبر پر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی تحریک موجود ہے ۔ چھ نکاتی ایجنڈا میں وقفہ سوالات اور دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں۔نکتہ اعتراض کو بھی ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے،قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے10بجے ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس کی طلبی کے حوالے سے سپیریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ کاپی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے، جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی عدالتی فیصلہ بھجوایا گیا، جس میں سپریم کورٹ نے اسپیکر کو اجلاس کل صبح طلب کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Related posts

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

ibrahim ibrahim

کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.04 فیصد رہی

ibrahim ibrahim

خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات: جے یو آئی ف آگے،پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر

Hassam alam

Leave a Comment