Urdu
پاکستان تازہ ترین

قومی اسمبلی میں صدر کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف قرارداد منظور، صدر کا آئین سے انحراف عہدے اور پارلیمانی جمہوریت کیخلاف ہے، قرارداد کا متن، جی ڈی اے کی مخالفت، سندھ اور جنوبی پنجاب میں پانی کی قلت کا معاملہ بھی ایوان میں پہنچ گیا، نوید قمر بولے متعلقہ وزیر ایوان میں جواب دیں گے، اوورسیز پاکستانیز کو ووٹنگ کے حوالے سے نور عالم خان نے بھی وضاحت کردی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، ایڈوائزری کمیٹی نے اجلاس کو 20 مئی تک چلانے کی منظوری دی۔وقفہ سوالات پر نکتہ اعتراض پر جی ڈی اے کے غوث بخش مہر اور فہمیدہ مرزا نے سندھ میں پانی کی قلت کا معاملہ اٹھایا اور کہاکہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ن لیگی فیاض الدین بولے سندھ میں زرعی زمینوں کو پانی کا مسئلہ جنوبی پنجاب میں 20 ہزار جانور پانی نہ ہونے کے باعث مرگئے، لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں، سید نوید قمر نے ایوان میں یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ وزیر ایوان میں آکر وضاحت دیں گے۔

صدر کے غیر آئینی اقدامات پر قرارداد سے قبل بحث کے دوران جی ڈی اے کے غوث بخش مہر بولے کہ صدارتی اختیارات پر سوال نہیں اٹھانا چاہیئے اس معاملے کو وضاحت کے لیے سپریم کورٹ بھیجا جائے، فہمیدہ مرزا بولیں صدر مملکت کا احترام ہے، اچھی روایات اور اداروں کو بچائیں اور محفوظ بنائیں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواباً کہاکہ آئین صدر کو وزیراعظم اور کابینہ ایڈوائس کا پابند کرتا ہے، گورنر کی تعیناتی یا ہٹانے کے حوالےسے صدر پابند ہیں، قومی اسمبلی جو آئین پر عملدرآمد کرانا ہوگا۔سپیکر کی ہدایت پر اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے ایوان کو بتایا کہ گورنر لگانے کا ہٹانے کا اختیار صدر نہیں وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا ہے، جو گورنر کو لگائے وہی ہٹا بھی سکتا ہے۔بعد ازاں محسن داوڑ کی پیش کردہ آئینی خلاف ورزیوں پر صدر مملکت کے خلاف قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا گیا کہ صدر کا آئین سے انحراف عہدے اور پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہے،ایوان زور دیتا ہے کہ وہ غیر جانبدار رہ کر آئین کے مطابق ذمہ داریاں ادا کریں، جی ڈی اے کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی۔

نکتہ اعتراض پر نور عالم خان نے گزشتہ روز اپنے نجی بل کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ان کا بل صرف دہری شہریت والے تارکین وطن کے حوالےسے ہے پاکستانی پاسپورٹ پر مزدوری کرنے والے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا حامی ہوں۔منحرف رکن راجا ریاض بولے کہ لوٹے ہم نہیں عمران خان ہے جو بزدل کی طرح بھاگ گیا، ہم نے نہیں عمران خان کو اس کے اتحادیوں نے چھوڑا- بعد ازاں اجلاس صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Related posts

الیکشن کمیشن کا ق لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات روکنے کا حکم

Hassam alam

قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود غلام ثابت ہوا، مریم نواز

Zaib Ullah Khan

کورونا کی نئی قسم، نیوزی لینڈ میں بھی سفری پابندیاں عائد

Hassam alam

Leave a Comment