Urdu
پاکستان تازہ ترین

اقبال محمد علی کی رحلت، قومی اسمبلی اجلاس بغیر کسی ایجنڈے کے ملتوی

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے سینئر رکن اقبال محمد علی کی رحلت، قومی اسمبلی اجلاس بغیر کسی ایجنڈے کے روایات کے مطابق ملتوی کردیا گیا، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا عمل بھی مکمل نہ ہوسکا، حکومتی و اپوزیشن ارکان کا رکن ایم کیو ایم کی رحلت پر خراج عقیدت، سیاسی و پارلیمانی خدمات کو یاد کیا گیا ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا کہ دکھ سے آگاہ کررہا ہوں کہ ہمارے موجودہ رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی وفات پاگئے ہیں، مرحوم رکن اور میہڑ دادو سانحہ پر ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی گئی ۔

قومی اسمبلی میں مرحوم رکن کے لیے تعزیتی ریفرنس کے باعث ڈپٹی سپیکر کے انتخاب اور حلف کا معاملہ حل نہ ہوسکا ،خواجہ آصف، مولانا اسعد محمود، صلاح الدین، صابر قائم خانی، رمیش کمار، افضل ڈھانڈھلہ سمیت دیگر ارکان نے ان کی سیاسی و سفارتی خدمات کو خراج پیش کیا۔

سائرہ بانو اقبال محمد علی تذکرہ کرتے ہی آبدیدہ ہوگئیں اور بات نہ کرسکیں،اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہاکہ اقبال محمد علی کی رحلت بڑا نقصان ایک ملنسار اور محبت کرنے والے رکن سے ایوان محروم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ روایات کے مطابق اجلاس بغیر ایجنڈے کے ملتوی کیا جاتا ہے- قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا –

Related posts

سری لنکن منیجر کا بہیمانہ قتل شرمناک واقعہ ہے، نورالحق قادری

Rauf ansari

ٹی ایل پی کا دھرنا ختم مگر وزیرآباد میں 14 روز سے انٹرنیٹ سروس معطل

Rauf ansari

جنوبی وزیرستان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

Rauf ansari

Leave a Comment