Urdu
پاکستان تازہ ترین

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےاستعمال کا بل منظور، پی پی کا گنتی پراعتراض

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل منظور کرلیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ دوسری جانب متحدہ اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کر گئی ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل منظور منظور کرلیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بارے بابر اعوان کی ترمیم منظور کرلی۔تحریک کے حق میں 221اور مخالفت میں 203ووٹ آئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر نے گنتی کو چیلنج کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے گنتی کو درست کریں۔ فروغ نسیم،رضا ربانی اور اعظم نذیر تارڑ اور شیری رحمان مشاورت کرتے رہے جبکہ اس دوران انتخاب ترمیمی بل تحریک پر گنتی ہو تی رہی۔ دوران احتجاج اپوزیشن ارکان کے ووٹ چور ووٹ چور کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عالمی ادارہ انصاف نظر ثانی بل 2021 ،اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیوٹ بل منظور کیا گیا ۔

Related posts

قوم کو آپ کے فلسفے کی نہیں، سستے داموں پر بجلی گیس اور پیٹرول چاہیے

Hassam alam

پی ایس ایل7: قلندر کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

سی اے اے حکام کی غفلت، پاکستان میں ایک اور فلائنگ اسکول بند

Hassaan Akif

Leave a Comment