Urdu
پاکستان تازہ ترین

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،گیارہ انکوائریز کی منظوری

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، گیارہ انکوائریز کی منظوری جبکہ سی ڈی اے کے افسروں سمیت دیگر اور سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد عمر ورک کے خلاف انکوائریز قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

چئیرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آباد قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں گیارہ انکوائریز کی منظوری دی گئی جس میں اے سی ای گروپ، اے سی ای بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر سمیت یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشنز کی انتظامیہ، پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف لکویڈیشن کے افسروں اور اہلکاروں سمیت دیگر کے خلاف انکوائریز کی منظوری دیدی گئی ہے۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دو انوسٹی گیشنز کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر سمیت ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈی آئی خان کے افسروں اور اہلکاروں سمیت دیگر کے خلاف انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی۔

نیب اجلاس میں آدم خان آٹو موبائلز پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگرکے خلاف شکایت قانون کے مطابق کاروائی کے لئے آئی جی خیبر پختونخوا کو بھیجنے کی منظوری دیدی گئی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں سی ڈی اے کے افسروں اور اہلکاروں سمیت محمد عمر ورک سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس کے خلاف انکوائریز قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

Related posts

عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے پیٹرول 12 مہنگا کرکے 10 روپے کم کیا

Hassam alam

مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات

Hassam alam

شریف خاندان نے عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی، شہزاد اکبر

Hassaan Akif

Leave a Comment