چیئرمین نیب جاوید اقبال کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کردی۔

نیب اعلامیہ میں چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب ایسی تمام خبروں کو مسترد کرتا ہے۔ایسی خبریں نیب کے بطور ادارہ اور اس کے چیئرمین کےخلاف بدنیتی پرمبنی پروپیگنڈا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کرپشن کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں،

نیب اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ نیب کیسز کا سامنا کرنے والوں کو تنقید کے بجائے شواہد دینا ہوں گے۔بے بنیاد تنقید نیب کو اس کے کام سے نہیں روک سکتی ہے۔نیب ہمیشہ قانون کے مطابق کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More