Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نیب کا سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف انویسٹی گیشن بندکرنےکافیصلہ

لاہور: قومی احتساب بیورو نے نواز شریف کیخلاف انویسٹی گیشن بندکرنےکافیصلہ کر لیا۔ ‏سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزادنےانویسٹی گیشن بندکرنےکی منظوری دے دی ۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کےمعاملے پر نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف انویسٹی گیشن بندکرنےکافیصلہ کرلیا ہے ۔ ‏سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزادنےانویسٹی گیشن بندکرنےکی منظوری دی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏نواز شریف کیخلاف 3 اپریل 2000 کوشکایت موصول ہوئی۔‏نواز شریف پروزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سےقریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹنےکا الزام تھا ۔ ‏تحقیقاتی ٹیم نےانکوائری رپورٹ میں انویسٹی گیشن بند کرنے کی سفارش کی تھی۔‏نیب لاہور نےحتمی فیصلےکیلئےفائل چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوارکھی ہے۔

Related posts

مقتول ناظم جوکھیو کے لاپتہ موبائل فون کا سراغ مل گیا

ibrahim ibrahim

زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

Hassam alam

آسٹریلیوی اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کورونا کے شکار

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment