Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نیب سارک ممالک میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، چیئر مین نیب

اسلام آباد: چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بد عنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ سارک انٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے جو کہ پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ نیب سارک ممالک میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کے تحت ملک پاکستان کا فوکل ادارہ ہونے کے علاوہ نیب کو متفقہ طور پرسارک اینٹی کرپشن فورم کا چئیرمن منتخب کیا گیاجوکہ نیب کی کوششوں سے پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔نیب کی شاندار کارکردگی کو معتبر قومی و بین الاقوامی اداروں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان،عالمی اقتصادی فورم،مشال پاکستان نے سراہا ہے۔گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں ۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین پاکستان میں جاری سی پیک منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے ملکر کام کر رہے ہیں۔نیب ملک کا واحد ادارہ ہے جس نے اپنے قیام سے اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے864ارب روپے برامد کئے ۔ نیب نے موجودہ قیادت کے دور میں معزز احتساب عدالتوں نے 1504 ملزمان کو نیب کی موئثر پیروی کی بدولت سزا سنائی ۔

Related posts

کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکا، ایک جاں، ایک زخمی

Rauf ansari

پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر، ہر سال 2ارب ڈالر کا نقصان

Hassam alam

فارن ایکسچینج پر پابندیاں ختم، آئی ٹی سیکٹر کیلئے سو فیصد ٹیکس معاف

Rauf ansari

Leave a Comment