Urdu
پاکستان تازہ ترین

نیب:نوازشریف کےخلاف پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس کی بندش کی رپورٹس مسترد

اسلام آباد: نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس کی بندش سے متعلق بے بنیاد میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا۔ نواز شریف کی جانب سے ایل ڈی اے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس نیب لاہور میں زیر تفتش ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے ایل ڈی اے پلاٹوں کی الاٹمنٹ انکوائری کی بندش کے حوالے سے الیکٹرانک میڈیا پر شائع اور نشر ہونے والی خبر کا جواب دیتے ہوئے نیب نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس کی بندش سے متعلق تمام بے بنیاد میڈیا رپورٹس کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا اور واضح کیا کہ نواز شریف کی جانب سے ایل ڈی اے کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ نیب لاہور میں زیر تفتیش ہے اور ایسی کوئی بندش نہیں کی گئی۔

نواز شریف کی جانب سے ایل ڈی اے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس نیب لاہور میں زیر تفتیش ہے۔ کسی بھی سطح پر اسے بند کرنے کی سفارش نہیں کی گئی ہے، نیب کے ترجمان نے ان رپورٹس پر ردعمل ظاہر کیا کہ اس معاملے میں مسلم لیگ (ن) کے قائد کے خلاف تحقیقات بند کر دی گئی ہیں۔

اس قسم کی بے بنیاد معلومات کو غلط رپورٹنگ کے ذریعے عوام تک پہنچانا نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ نیب کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہے۔ نیب امید کرتا ہے کہ ذمہ دارانہ صحافت کی حقیقی روح میں ہمیشہ یہ کوشش کی جائے گی کہ نیب سے متعلق خبر شائع یا نشر کرنے سے پہلے ان کی صداقت کی تصدیق کی جائے اور ترجمان نیب سے سرکاری نقطہ نظر حاصل کیا جائے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹننگ کا عمل جاری

ibrahim ibrahim

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو ایمان مزاری کی گرفتاری سے روک دیا

ibrahim ibrahim

کاروباری طبقہ ایف بی آر سے خوفزدہ ہے، سیکریٹری کے ٹی بی

Rauf ansari

Leave a Comment