Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ن لیگ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

لاہور :مسلم لیگ ن نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی ملکی حالات کے پیش نظر وزیراعظم کو استعفیٰ دے کر الیکشن کرانے کا مشورہ بھی دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤ ں نے کہا کہ ن لیگ جتھوں سے حکومت گرانے کے حق میں نہیں۔

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر حکومت کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس میں عدلیہ کے حقوق کو چھیننے کی کوشش کی گئی ہے۔ آرڈیننس پر آرڈیننس دینے پر صدر مملکت کا مواخذہ ہونا چاہیے۔

سردار ایاز صادق نے عمران خان کو ان کے بیانات یاد کراتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے تھے جب مہنگائی ہوتی ہے تو وزیراعظم چور ہوتاہے جبکہ عمران خان آئی ایم ایف کی شرائط پر چل رہے ہیں ۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتی اراکین کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نمائندوں کو گالیاں نکالنے کے ساتھ دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ای وی ایم کو ضمنی الیکشن میں مرحلہ وار استعمال کرنے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ضروری ہے۔

Related posts

کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے

Hassam alam

مفتاح اسماعیل کا 33 فیصد زائد ٹیکس وصولی کا دعوٰی

ibrahim ibrahim

سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کی کمی

Rauf ansari

Leave a Comment