Urdu
پاکستان تازہ ترین

جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا ایران کا دورہ، آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے ایرانی صدر سے ملاقات کی۔ سیکیورٹی اور اسٹریٹجک امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور اسٹرٹیجک امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ، دونوں جانب سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ جنرل ندیم رضا کی ایرانی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سمیت ایرانی بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینیاور فوجی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ملاقاتوں میں انٹرنیشنل بارڈر کو امن اور دوستی کی سرحدبنانے پر زور دیا گیا، اس موقع پر ایرانی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف مسلح افواج کی قربانیوں کوسراہا۔

Related posts

رحمت علی حسنی کو صدرنیشنل بینک کا اضافی چارج دیدیا گیا

Rauf ansari

ٹی ایل پی کا دھرنا ختم مگر وزیرآباد میں 14 روز سے انٹرنیٹ سروس معطل

Rauf ansari

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر کی پرواز جاری

Nehal qavi

Leave a Comment