کراچی کی کثیرالمنزلہ عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے۔ گراؤنڈ پلس فائیو کی دیواریں توڑنے کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ اب چھ سے دسویں منزل کی دیواروں کی انہدامی کارروائی جاری ہے۔۔
عمارت کی چھت پر بھی توڑ پھوڑ شروع کردی گئی ہے، پولیس اور رینجرز کے اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ شارع فیصل سے شارع قائدین جانے والی سڑک نرسری کے مقام پر بدستور بند ہے۔
