سرکاری وسائل پر جلسے کرنے والوں کو قوم مسترد کرتی ہے، سراج الحق

جعفر آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی، نون لیگ اور پی پی پی والے جتنی بھی امریکی وفاداری کریں اب قوم انہیں قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

بلوچستان کے شہرجعفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جلسے جلسوں پر سرکاری وسائل خرچ کر کے اور لوگوں کو پیسے دے کر لانے والے جان لیں کہ اب قوم آپ سے تنگ آ چکی ہے۔ قوم آپ کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے 29لاکھ بچوں میں سے 22لاکھ تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں جبکہ پورے صوبے میں صرف 97کالجز ہیں۔ ملک میں غربت، کرپشن اور لاقانونیت کے خاتمے کے لیے اسلامی نظام ضروری ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے 4مارچ کو سکھر، 5کو فیصل آباد اور 6مارچ کو ڈیرہ غازی خان میں دھرنے کا اعلان بھی کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More