Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پوری قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے ۔ منفی سیاست کو 22کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نےملاقات کی جس باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے او آئی سی وزرا ئے خارجہ کے اجلاس پر وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا جبکہ اپوزیشن کی منفی سیاست کی مذمت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئےبڑا اعزاز ہے۔اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس کا انعقادبہت بڑی کامیابی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ کے لیڈر ہونے کا حق ادا کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔منفی سیاست کو 22کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں۔پے درپے ناکامیوں کے بعدمخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔اپوزیشن جماعتوں نےقومی معاملات پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔

Related posts

مسجد میں ڈانس ویڈیو کیس: اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید الزامات سے بری

Hassam alam

عریبئن سی ٹائٹل باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی

Hassaan Akif

سندھ ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے دو ممبران قومی اسمبلی گرفتار

Hassam alam

Leave a Comment