اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ وہ آخری گیند تک لڑے گا۔ کابینہ نے وزیر اعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے خط کے مندرجات کابینہ کے سامنے رکھےجس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔یہ ڈان لیکس اور میمو گیٹ والی اپوزیشن ہے۔غیرملکی سرمایہ والی اپوزیشن کو قوم معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نےکہاکہ ہوسکتا ہے قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس منعقد کیا جائے اور ممکن ہے کہ وزیر اعظم عمران خان یا وزیر خارجہ شاہ محمود میں سے کوئی ایک خطاب کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جواتحادی حکومت کو چھوڑ کرگئے ہیں ان پر بھی ایک دودن بعد تبصرہ کریں گے۔