اسلام آباد: قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شام چار بجےہوگا،حکومت کی جانب سے منی بجٹ ایوان میں پیش کیا جائےگا۔ قومی اسمبلی کا اٹھارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، مالیاتی بل میں ترامیم ایجنڈے میں شامل ہے ۔
حکومت کی جانب سے منی بجٹ ایوان میں پیش کیا جائے گا،قومی اسمبلی کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ مالیاتی بل میں ترامیم ایجنڈے میں شامل ہے،اپوزیشن حکومتی قانون سازی کے خلاف احتجاج کرے گی، تمام حکومتی و اتحادی ارکان کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے بھی اپنےتمام ممبران کوپارلیمنٹ میں حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ضمنی مالیاتی بل وزیر خزانہ شوکت ترین پیش کریں گے ۔