Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قومی اسمبلی نے مالیاتی ضمنی بل 2021 منظور کرلیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے مالیاتی ضمنی بل 2021 (منی بجٹ) منظور کرلیا وزیرخزانہ نے ایوان میں مالیاتی ضمنی بل 2021 منظوری کی تحریک پیش کی۔ اپوزیشن کی ترامیم مسترد کر دی گئیں جبکہ قومی اسمبلی میں حکومت کامیاب ہو گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔ ان کی آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف نعرے لگائے۔

قومی اسمبلی ایوان اس وقت 342 ارکان پر مشتمل ہے۔حکومت کے پاس 182 ارکان جبکہ اپوزیشن کے پاس 160ارکان ہیں۔ اپوزیشن کے 12 اور حکومت کے 12 ارکان ایوان سے غیر حاضر رہے۔ حکومت کو ایوان پر 18 ارکان کی برتری حاصل رہی۔

اجلاس کے دوران ضمنی بجٹ پر پیپلز پارٹی نے ترمیم پیش کی جبکہ اسپیکر نے ترمیم پر زبانی رائے شماری دی جسے اپوزیشن نے چیلنج کیا۔ا سپیکر کی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو کھڑے ہونے کی ہدایت کی۔اسپیکر کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی ترمیم پر گنتی کی گئی ہے۔ ترمیم کےحق میں 150 جبکہ مخالفت میں 168 ووٹ پڑے۔

Related posts

تین سال سے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز

Hassam alam

پاکستان کو بلاول بھٹو اور مریم نواز کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، فواد چوہدری

Hassaan Akif

افغانستان کا مسئلہ طالبان کے بجائے افغان عوام کا ہے

Hassam alam

Leave a Comment