Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کی رپورٹ جاری

اسلام آباد: قومی کمیشن برائے لا پتہ افراد کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے31 جنوری 2022 تک6163کیسز نمٹادیئے۔

لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 31 جنوری2022 تک6163کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے جنوری2022 کی جاری کی گئی رپورٹ کی مطابق دسمبر 2021تک لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کو 8381کیسز موصول ہوئے جبکہ جنوری 2022کے دوران 34نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 8415 ہوگئی۔

لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے1 3جنوری 2022 تک6163 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں۔ اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2252ہے۔لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے جنوری2022 کے دوران 525 سماعتیں کیں جن میں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 208،کراچی میں 181جبکہ کوئٹہ میں 136سماعتیں شامل ہیں۔

Related posts

ایلون مسک کا ٹوئٹر ٹیم میں شامل ہونے سے انکار

Hassam alam

ناظم جوکھیو قتل کیس: حتمی چالان جمع کروانے کیلئے پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت طلب

Hassam alam

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو فالو آن کرادیا

Hassam alam

Leave a Comment