Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مشیر قومی سلامتی کی قازقستان کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقات

اسلام آباد : قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کی جمہوریہ قازقستان کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقات ہوئی ہے۔دونوں قومی سلامتی کے مشیروں نے افغانستان سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کی قازقستان کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور زیر غور آئے ۔ معید یوسف نے پاکستان کی جیو اکنامکس میں تبدیلی اور اس سلسلے میں وسطی ایشیا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغان عوام کی مدد کے لیے فوری عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔ سلامتی کونسل کے سیکریٹری کی دعوت پر ڈاکٹر معید یوسف قازقستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔

Related posts

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 افسران کو وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کردیا

Hassam alam

کاروباری ہفتے کے آخری روز حصص بازار میں تیزی کا رجحان

Rauf ansari

ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، چیئرمین ایف بی آر

Rauf ansari

Leave a Comment