اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں اپویشن کو افغانستان کے معاملے پر اعتماد میں لیا ہے۔حکومت کی جانب سے اپنا موقف پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب کی خواہش تھی کہ سنجیدہ مسائل پر پارلیمانی لیڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔اجلاس میں اپویشن کو افغانستان کے معاملے پر اعتماد میں لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اپنا موقف پیش کرنے کی کوشش کی ہے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ ڈی جی آئی ایس نے بریفنگ دی اور آرمی چیف نے سوالات کے جواب دیئے جبکہ میں نے افغانستان پر حکومتی موقف پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمرہ بریفنگ کا اظہار نہیں کیا جا سکتا ۔یہ افغانستان پر تیسرا اجلاس تھا تاہم ضرورت پڑی تو اور اجلاس کرنا ہوا تو کرلیں گے۔