Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

ہم سب نے مل کر پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعظم نےانسداد پولیو کے موثر اقدامات پر صوبائی صحت کے محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی شراکت داروں کا بھی مالی اور تکنیکی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

اجلاس کے دوران انسداد پولیو کے لیے دو سالہ نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 23-2022 منظور کرلیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہم سب نے مل کر پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے۔ موسم سرما میں پولیو کے پھیلاؤ کی شرح کم ہوتی ہے اور بچوں کی ایمیونائزیشن کے لیے یہی موزوں ترین وقت ہوتا ہے۔

Related posts

پاکستان اوربرطانیہ ترقی کےسفرمیں پارٹنر ہیں، حمزہ شہباز

Rauf ansari

سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم عمران خان

Rauf ansari

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک آج ہوگی

Hassam alam

Leave a Comment