Urdu
پاکستان تازہ ترین

قومی سلامتی پالیسی قومی اسمبلی میں پیش کی جائے،نوید قمر

اسلام آباد: زائد المعیاد آرڈیننس میں توسیع کے خلاف پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر کہتے ہیں کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کریں گے، حکومت نے عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھا ہے.

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی رہنماؤں نوید قمر اور شازیہ مری کی پریس کانفرنس،حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر کہتے ہیں کہ منی بجٹ کے ذریعے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا،بچوں کے دودھ پر ٹیکس لگا کر ان سے دودھ بھی چھینا جا رہا ہے،حکومت کے طریقہ واردات کا آئی ایم ایف کو پتہ چل گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کہتی ہیں ملک کے اندر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام روز بروز غربت تلے پستے جا رہے ہیں، منی بجٹ کا غریب عوام پر اثر نہیں ہوگا جیسے بیانات جھوٹ ہیں۔ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ کو اس لائق بھی نہیں سمجھا کہ قومی سلامتی پالیسی قومی اسمبلی میں پیش کی جائے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں کے مطابق عمران خان سمیت کوئی بھی دانستہ طور پر ایٹمی پروگرام کو نہیں بیچ رہا، مگر آپ شرائط مانتے رہنے سے ایٹمی پروگرام کو بھی خطرہ ہے۔

Related posts

عمران خان کی آصف زرادری سے رابطے کی تر دید

Zaib Ullah Khan

جنوبی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

Zaib Ullah Khan

تحریک عدم اعتماد کسی فرد واحد نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی خواہش ہے

Hassam alam

Leave a Comment