Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارت کھلنی چاہیے، نوجوت سنگھ سدھو

نارروال: بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری مکمل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انتظامات کے معترف ہیں، دوریاں مٹانے کے لئے تجارت کھلنی چاہیے۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور نوجوت سنگھ سدھو سمیت سیکڑوں سکھ یاتریوں نے بابا گورونانک کے جنم کی تقریبات میں شرکت کی۔ پاکستان نے 3000 بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کیے گئے تھے۔ نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر شخصیات کرتارپور کے راستے تقریبات میں شرکت کے لیے کرتارپور پہنچیں اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

نوجوت سنگھ سدھو نےلنگرخانہ میں دیگر سکھ یاتریوں کےساتھ بیٹھ کرکھاناکھایا اور حکومت کے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اتنا بڑا منصوبہ تیار کیا، جس پر میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ واجپائی جب پیار محبت کی بس لے کر آئے تھے دونوں پنجاب خوش ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہاجس طرح کے وزیر اعظم عمران خان نے دانشمند سوچ دکھائی ہے، اسی طرح ورچوئل ٹورازم کی پکار بھی سنیں گے کیونکہ ورچوئل ٹورازم ہے ہمارے ملکوں کے تقدیر بدل سکتا ہے، اگر ہماری تجارت کھلتی ہے اور راستے کھلتے ہیں تو اس سے دونوں ملکوں کے کسانوں کو فائدہ ہو گا۔

Related posts

ڈالر کو بڑا جھٹکا، انٹربینک میں 227 روپے کا ہوگیا

Hassam alam

یوم عاشورہ پر وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

Nehal qavi

جاپان میں منکی پاکس کا پہلا کیس پورٹ

Hassam alam

Leave a Comment