Urdu
Uncategorized ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نیوی کے زیرانتظام چوتھی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا آغاز

اسلام آباد :پاکستان بحریہ کے زیرِ انتظام چوتھی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ لاہور میں شروع ہوگئی ہے ۔میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 8 سے 16 دسمبر تک جاری رہے گی ۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق بحریہ کے زیرِ انتظام چوتھی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا ہے جوکہ 16 دسمبر تک جاری رہے گا ۔ پاکستان نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ رئیر ایڈمرل شفاعت علی خان نے ورکشاپ کے شرکا کا استقبال کیا۔

شرکا سے خطاب میں رئیر ایڈمرل شفاعت علی خان نے بحری شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بحری معیشت اور بحری امور کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے۔

ترجمان پاکستان نیوی کے اس ورکشاپ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں امیرالبحر نے پاکستان کے سمندری وسائل کی اہمیت اور ان کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔مطابق ورکشاپ کے دوران شرکا کو پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز کا دورہ بھی کروایا جائے گا۔

Related posts

مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹ کو کھلونا بنایا گیا، مولا فضل الرحمان

Hassaan Akif

بلوچستان و سندھ میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، این ڈی ایم اے

Hassam alam

ہم کسی بھی ملک کی فوج یا معیشت پر انحصار نہیں کرتے، افغان وزیر دفاع

Hassam alam

Leave a Comment