مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر نواز شریف نے اپنے پیغام میں طنزیہ طور پر کہا کہ تینوں جج صاحبان کو سلام۔