Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نواز شریف اورزرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی میں عدم اعتماد کی تحریک میں نوٹوں کی بوریاں کھولی گئیں۔بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کیلئے خریدو فروخت کا بازار لگایا گیا۔

وفاقی وزیرتوانائی حماداظہر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی تاہم اس بار اپوزیشن کی کوششیں ناکام ہوں گی۔نواز شریف اور آصف زرداری کا ایک ہی مقصد ملک کو لوٹنا ہے، مولانا فضل الرحمان نے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کی۔ ننھے منےسیاست دان اسلام آباد کی عوام کا خیال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ پیسے کے بیوپاریوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ وزیراعظم عمران خان ہیں۔ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سے التماس ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک جلد از جلد ایوان میں لائیں۔ اپوزیشن فور ی طور پر اپنے 172 ارکان میڈیا کے سامنے پیش کرے۔ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہیں 10،10 کروڑ کی پیش کش ہو رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر خارجہ پالیسی بنائی جاتی ہے تاہم ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفاد کو مدنظر رکھ کر خارجہ پالیسی ترتیب دی۔سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود برتری ہماری رہی۔ ایم کیو ایم سے آج بھی اچھی ملاقات ہوئی ہے۔اگلے ایک دو دنوں میں پوزیشن واضح ہو جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہاکہ بغیر کسی تصدیق اورمؤقف کے فیک نیوز چلائی جاتی ہیں۔ فیک نیوز چلانے پر پیمرا نوٹس ضرور بھیجے گا۔ عدم اعتماد کا مقصد ہے بولی لگاؤممبر اٹھاؤ اور چھانگا مانگا لے جاؤ۔

Related posts

اپوزیشن اپنی سیاسی موت پر تحریک عدم اعتماد لے آئی

Hassam alam

بھارت نے امن کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا ، ترجمان دفتر خارجہ

Rauf ansari

فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی اپنے خلاف متوقع فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شرجیل میمن

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment