وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں مجھ سے منسوب منفی تبصرے گمراہ کن اور غلط ہیں، نواز شریف

نواز شریف کا کہنا ہے امید ہےکہ انتہائی مشکل حالات میں شہباز شریف کی انتھک کاوشیں رنگ لائیں گی اور شہباز شریف ملک کو عمران خان کے پیدا کردہ بحران سے نکالیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں مجھ سے منسوب منفی تبصرے گمراہ کن اور غلط ہیں۔ مجھے امید ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں شہباز شریف کی مخلصانہ اور انتھک کوششیں بارآور ہوں گی اور وہ ملک کو عمران خان کی پیدا کردہ بحران سے نکالیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More