Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نوازشریف خود نہیں آئیں گے بلکہ ان کو ہم واپس لائیں گے، فوادچوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف خود نہیں آئیں گے بلکہ ان کو ہم واپس لائیں گے برطانیہ سے ملزمان کی حوالگی پر بات کررہے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیابریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی۔ قومی سلامتی کی پالیسی نہایت جامع ہے۔ قومی سلامتی کیساتھ فوڈ سکیورٹی وابستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار قومی سلامتی کو معاشی صورتحال سے جوڑا گیا ہے۔ قومی سلامتی کی پالیسی کاسب سے اہم نقطہ عام آدمی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ پالیسی کے ذریعے عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ عام آدمی کے تحفظ تک ملکی سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔کپاس، گندم، چاول اور گنے کی تاریخ کی سب سے بڑی پیداوار حاصل ہوئی۔اچھی پیداوار سے کاشتکاروں کو 1100 ارب اضافی آمدن ہوئی۔ ٹریکٹر اور زرعی آلات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کے پاس یوریا کا اسٹاک موجود ہے۔ یوریا کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے باعث مصنوعی قلت کا سامنا رہا۔ آئندہ 48 گھنٹے میں یوریا کی فراہمی میں نمایاں فرق پڑے گا۔ کھاد کا بحران پیدا ہوا ہے۔ ڈی اے پی ہم درآمد کرتے ہیں۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ پہلی قومی سلامتی پالیسی ہے۔ واضح وژن کے ذریعے ہی آئندہ کی حکمت عملی اور پالیسی مرتب دی جاسکتی ہے۔ سیکیورٹی کا مقصد ملک کے عام شہری کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ قومی سلامتی پالیسی پر 2014 سے کام شروع ہوا اور 7 سال اس پر لگے۔ قومی سلامتی پالیسی میں معاشی سلامتی پر سب سے زیادہ فوکس کیا گیا۔

Related posts

پنجاب اسمبلی میں5مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اراکین نے حلف اٹھا لیا

Hassam alam

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم تاریخی کردار ادا کرے گی، شہباز شریف

Rauf ansari

منحرف ارکان کی نااہلی، سماعت 28 اپریل کو مقرر

Rauf ansari

Leave a Comment