Urdu
تازہ ترین جرائم

ناظم جوکھیو قتل کیس، پی پی کے ایم این اے جام عبدالکریم کو کلین چٹ مل گئی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کے ہاتھوں جاں بحق ناظم جوکھیو کےبھائی افضل جوکھیو نے پی پی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو کلین چٹ دے دی۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں مدعی مقدمہ افضل جوکھیو کی جانب سے بیان میں کہا گیا اس قتل سے جام عبدالکریم کا کوئی تعلق نہیں۔ بیان میں جام اویس سمیت دیگر ملزمان کا ذکر کیا گیا۔ 164 کا بیان کسی بھی کیس میں انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جام عبدالکریم نے کیس میں نام آنے کے بعد حفاظتی ضمانت کرا رکھی تھی۔

دوسری جانب مقامی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن صوبائی اسمبلی سمیت دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے جام اویس سمیت دیگر کو پیش کیا گیا۔ کیس کے نئے تفتیشی افسر نے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزموں کو جوڈیشیل کسٹڈی پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔مدعی مقدمہ افضل جوکھیو کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں نئی تحقیقاتی ٹیم آنے کے بعد کیس میں جلد پیش رفت آسکے گی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے حتمی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں دہشتگردی ایکٹ کے اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے تحقیقات مکمل کرکے مقدمہ کا چالان آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

Related posts

کراچی میں آج بارش کی پیشگوئی

Hassam alam

جہانگیر ترین گروپ کا حکومت مخالف لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ

Rauf ansari

مسجد نبوی میں دو سال بعد اجتماعی افطاری ہوگی

Hassam alam

Leave a Comment