Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

این سی او سی کا کورونا پابندیوں کا نیا اعلامیہ جاری

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا پابندیوں کا نیا اعلامیہ جاری کر دیا۔ کورونا کیسز کے 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں پابندیاں اٹھا دی گئیں۔

این سی او سی نے کورونا کیسز کے 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور اجتماعات پر پابندی ہو گی جبکہ آؤٹ ڈور اجتماعات میں مکمل ویکسینیٹڈ 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔

این سی او سی کے مطابق10 فیصد تک مثبت شرح والے شہروں میں انڈور اجتماعات کی اجازت ہو گی تاہم 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور ڈائن ان پر پابندی برقرار رہے گی۔

انڈور جمز کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ سینیماز، مزارات، تفریحی مقامات پر 50 فیصد تک اجازت ہو گی۔ این سی او سی نے کنٹیکٹ اسپورٹس پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں 12 سال تک کے اسٹوڈنٹس متبادل ایام میں 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ آسکیں گے۔ 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس فل ویکسینیشن کے ساتھ تعلیمی اداروں میں آسکیں گے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک کے 6 شہراب بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ ان شہروں میں گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور شامل ہیں۔ 10 فیصد سے زائد شرح والے علاقوں میں پابندیاں 16 فروری سے 21 فروری تک جاری رہیں گی۔

Related posts

عدالت نے عبدالحفیظ شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

Hassam alam

ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنیسٹی اسکیم کی منظوری

Rauf ansari

افغانستان ميں حجاب کے بغير عورتوں کا سفر ممنوع

Hassaan Akif

Leave a Comment