Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

این سی او سی کا تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد مثبت کیسز کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اومیکرون سے زیادہ متاثرہ شہروں میں تعلیمی اداروں میں کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے تاکہ طلبہ میں وائرس کے پھیلاؤ کا تعین کرکے وبا کی حقیقی صورت حال کو یقینی بنائی جائے۔

این سی او سے کہا کہ جن تعلیمی اداروں، اطراف اور سیکشنز میں مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے وہ ایک ہفتے کے لیے بند رکھے جائیں گے۔فیصلے کے حوالے سے کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں اگلے دو ہفتوں کے دوران ٹیسٹ کی شرح میں تیزی سے اضافہ کیا جائے گا اور خاص کر ان شہروں میں جہاں وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔

Related posts

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کے چناؤ پر بحث ہوگی

Hassam alam

پی ڈی ایم کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاک فوج سے کسی کے تعلقات خراب ہوں گے، چودھری پرویز الٰہی

Nehal qavi

وزیراعظم اور اسپیکر مینڈیٹ کھوچکے ہیں، شیری رحمان

Rauf ansari

Leave a Comment