بارشوں کے باعث سیلاب سے گزشتہ چوبیس گھٹے میں 5 ہلاکتیں ہوئیں۔ ملک بھر میں سیلاب سے اموات کی تعداد ایک ہزار396ہو گئی ۔
این ڈی ایم اے کی آج کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایک اور بلوچستان میں چار افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6 بچے بھی زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک 268 اور پنجاب میں191 افراد سیلاب سے لقمہ اجل بنے۔ خیبر پختو ںخوا میں جاں بحق افراد کی تعداد293 ہے۔ گلگت بلتستان میں اب تک بائیس اور آزاد کشمیر میں44 افراد جاں بحق ہوئے۔
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 728 ہے ہے۔جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد بارشوں سے متاثر ہوئے۔
