Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سیلاب سے مزید گیارہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

ملک میں جاری بارشوں اور سیلاب سے مزید گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک ہزار تین سو پچیس ہو گئی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مزید گیارہ افراد چل بسے تمام افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔ بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں مجموعی طور پر اب تک 522 افراد جاں بحق ہوئے۔سیلاب سے بلوچستان میں 260 اور پنجاب میں 189 اموات ہوئیں ۔گلگت بلتستان 22 اورآزاد کشمیر میں 42 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں اب تک زخمى ہونے والوں کى تعداد 12 ہزار 703 ہے۔

ملک بھر میں 5735 کلو ميٹر سڑکیں بارشوں اور سيلاب میں بہہ گئیں۔ 7 لاکھ 50 ہزار 481 مويشيوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس وقت 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب کی زد میں ہيں جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے۔

Related posts

خیبر پخونخوا بلدیاتی انتخابات: 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب

Hassam alam

ویسٹ انڈیز ٹیم کے مزید 5 ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Hassam alam

وزیر اعظم کا جنگ زدہ ملک کا دورہ سمجھ سے بالاتر ہے، قمرزمان کائرہ

Rauf ansari

Leave a Comment