Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سی پیک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان پر او آئی سی فنڈ کے قیام کی تاریخ فروری کا آخری ہفتہ ہے۔ پاکستان او آئی سی سیکرٹری جنرل اور دیگر ممالک سے رابطے میں ہے۔

وزارت خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ مشیر قومی سلامتی کا دورہ افغانستان موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا۔ جلد نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ افغانستان کیلئے او آئی سی فنڈ کے قیام کی تاریخ فروری کا آخری ہفتہ ہے ۔اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ کھولنے سے انکار کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔ افغانستان کیلئے فنڈ کا اسٹیٹ بینک سے تعلق نہیں ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز تعلقات چاہتے ہیں تاہم بھارت کے رویے کی وجہ سے ماحول سازگار نہیں ۔ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ 15 اگست 2019 کے بعد سے بھارتی رویہ انتہائی منفی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ بھارت سے جواب طلبی کرے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں سول سوسائٹی اور بھارتی مظالم کے خلاف بولنے والی تمام آوازوں کو جبر سے خاموش کرایا جا رہا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ سات دہائیوں سے کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں ۔

عاصم افتخار نے کہا کہ سی پیک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جس پر کورونا کے باوجود پیش رفت جاری ہے۔ سی پیک کے تحت زراعت آئی ٹی اور سائینس و ٹیکنالوجی میں کام کر رہے ہیں جبکہ انفراسٹرکچر منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے اور چند نئے منصوبوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔سی پیک کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔

چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کو درپیش مشکلات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین کی کورونا پالیسی کسی ایک ملک کیلئے نہیں بلکہ یکساں ہے ۔پاکستان کے سفیر نے طلبہ کو اجازت کے حوالے سے معاملہ اٹھایا ہے امید ہے اس حوالے سے نظر ثانی ہو گی۔

Related posts

فیصلہ کرلیا اب لڑوں گا، یہ سیاست نہیں جہاد ہے: عمران خان

Hassam alam

بھارت: بس کھائی میں گرنے سے اسکول بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

Hassam alam

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ بعد کھل گئے

Hassam alam

Leave a Comment