Urdu
تازہ ترین کاروبار

نیپرا نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 85 پیسے مہنگی کردی

اسلام آباد: نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چار روپے پچیاسی پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔جس کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی مہنگی کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا کا اپنے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا ہے کہ صارفین سے یہ وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے۔نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ صارفین پر جی ایس ٹی کے سوا پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

Related posts

گورنر پنجاب دھوکے باز تھے اس لیے برطرف کیا، فیاض چوہان

Rauf ansari

توہین مذہب:شیریں مزاری نے اقوامِ متحدہ کو خصوصی مراسلہ ارسال کردیا

ibrahim ibrahim

ملک میں وحشت اور دہشت کا کھیل کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے، طاہر اشرفی

Hassaan Akif

Leave a Comment