Urdu
پاکستان تازہ ترین

بجلی کی قیمت 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول بم کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سہی ماہی بنیادوں پر صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کے جاری اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، عوام سے جولائی سے ستمبر تک بجلی کے بلز میں اضافی رقم وصول کی جائے گی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔نیپرا اتھارٹی نے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، نیپرا نے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

Related posts

میران شاہ میں خودکش دھماکا، 3 فوجی جوان اور 3 بچے شہید

Rauf ansari

کراچی میں لوگ قتل ہورہے ہیں لٹ رہے ہیں کون پوچھے گا، زرداری بلاول کہیں نظر نہیں آرہے، خرم شیر زمان

Nehal qavi

سراج الحق اور چوہدری شجاعت کی ملاقات میں سیاسی معاملات پر گفتگو

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment